شہباز شریف کا عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیےاہم حکم

1262 تعبيرية پیر 20 فروری‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 71 منٹ)

شیئر کریں:

شہباز شریف کا عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیےاہم حکم لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صاف پانی کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ صاف پانی پروگرام کاحتمی پلان ایک ہفتے میں پیش کیا جائے. تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر انہوں نے پینے کےصاف پانی کے پروگرام کی فزیبلٹی ،ماڈلزاوردیگرامورکاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے. پینے کے صاف پانی کا پروگرام انتہائی اہمیت کاحامل ہے،پروگرام پرعملدرآمد میں بہت وقت ضائع ہوچکا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت صاف پانی پروگرام کاحتمی پلان ایک ہفتے میں پیش کیا جائے،واٹرٹیسٹنگ اور سروے کا کام ہنگامی بنیادوں پرکیا جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چند روز قبل اجلاس معنقد کردہ اجلاس میں بھی صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں. اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں