پاکستان میں مذہبی آزادی پر امریکہ میں کتاب کی رونمائی

163 تعبيرية اتوار 26 فروری‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 64 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان میں مذہبی آزادی پر امریکہ میں کتاب کی رونمائی واشنگٹن : پاکستان میں مذہبی آزادی پر امریکہ میں کتاب کی رونمائی کی گئی، فرح ناز اصفہانی کی کتاب اقلیتوں ،مذہبی آزادی کے موضوع پر ہے، جس میں انھوں نے قائد اعظم کے نظریات پرعمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی پایسی ساز ادارے ولسن سینٹر میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کی اہلیہ نے پاکستان کی مذہبی اقلیتوں پر ایک موثر کتاب تحریر کی ہے، تقریب میں  بین الاقوامی امریکی کمیشن  سمیت دیگر افرادکی شرکت کی ، اس موقع پر مصنفہ فرح ناز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے کہ جناح کے نظریات پر عمل کیا جائے۔   انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی لانا ہوگی، تعلیمی نصاب میں اقلیتوں سےمتعلق معلومات پرکام کی ضرورت ہے۔ ایک معروف امریکی یونیورسٹی کی پروفیسر بینا سرور کا کہنا تھا کہ مذہبی آزادی کی جانب بہتری کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، پاکستان میں اقلیتوں سےمتعلق صورتحال میں بہتری آرہی ہے، پاکستانی  حکومت اقلیتوں کےمعاملےمیں اہم اقدامات اٹھارہی ہے۔ اس موقع پر مذہبی آزاد ی کیلئے امریکی کمیشن کی نمائندہ سحر چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام مذہبی آزادی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اس لئے وہ موجودہ حالات سے مایوس نہیں ہیں۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں