ملکی قرضوں میں 35 ارب ڈالر کے اضافے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں:ترجمان وزارت خزانہ

296 تعبيرية بدھ 2 اگست‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

ملکی قرضوں میں 35 ارب ڈالر کے اضافے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں:ترجمان وزارت خزانہ  ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں غیرملکی قرضوں میں دس ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ، قرضوں میں پینتیس ارب ڈالر کے اضافے کی خبر یں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔
وزارت خزانہ کے ترجمان نے موجودہ حکومت کے گزشتہ چار سال میں 35 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لینے اورتیس جون تک ملک کے مجموعی قرضے نواسی ارب بیس کروڑڈالر تک پہنچے کے حوالے سے میڈیا میں آ نے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ میڈیا میں قرضوں کے حوالے سے آنے والی معلومات درست نہیں ہیں۔سرکاری شعبے کا مارچ دوہزارسترہ تک مجموعی غیرملکی قرضہ اٹھاون ارب چالیس کروڑڈالر ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مارچ دوہزارسترہ تک غیرملکی قرضوں میں دس ارب تیس کروڑڈالرکا اضافہ ہوا،جواوسط سالانہ دوارب ستاون کروڑڈالر اضافہ بنتا ہے۔

 
 

انہوں نے کہا کہ دوہزارسولہ سترہ میں بیرونی قرضوں میں دس ارب ڈالر اضافے کی خبریں بھی درست نہیں ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حقیقت میں مارچ دوہزارسترہ تک سرکاری شعبے کے غیرملکی قرضوں میں صرف سترکروڑڈالر اضافہ ہوا ہے جبکہ غیرملکی قرضے سستے اورطویل المدتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے اپنی حالیہ رپورٹوں میں تسلیم کیا ہے کہ پاکستان بیرونی قرضوں کے حوالے سے استحکام کے راستے پرہے۔