شیر ایک واری فیر: الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنادی، (ن) لیگی خوشی سے جھوم اٹھے

3 تعبيرية جمعرات 17 اگست‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

شیر ایک واری فیر: الیکشن کمیشن  نے نواز شریف کو بڑی خوشخبری سنادی، (ن) لیگی خوشی سے جھوم اٹھے تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے آخری روز ریٹرنگ افسر نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو منظور کرلیا ہے، ریٹرنگ افسر نے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک سمیت دیگر امیدواروں کی جانب سے لیگی امیدوار پر دائر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات منظور کئے۔ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کے بھی کاغذات درست قرار پائے۔ پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار کلثوم نواز آج صبح لندن روانہ ہوئی،ان کی غیر موجودگی میں کیپٹن صفدر، کلثوم نواز کے وکیل اور پاکستان مسلم لیگ کے کورنگ امیدوار حافظ نعمان جانچ پڑتال کیلئے پہنچے، جہاں ریٹرنگ افسر نے جانچ پڑتال کے بعد بیگم کلثوم نواز کے کاغذات کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیا ۔