بھارت کے یوم آزادی پر دبئی کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے بھارتی میاں بیوی کو اجنبی پاکستانی شہری نے سب سے بہترین تحفہ دے دیا، وہ کام کردیا جس کی دونوں ملکوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی

3 تعبيرية جمعہ 18 اگست‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

بھارت کے یوم آزادی پر دبئی کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے بھارتی میاں بیوی کو اجنبی پاکستانی شہری نے سب سے بہترین تحفہ دے دیا، وہ کام کردیا جس کی دونوں ملکوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دبئی میں مقیم ایک بھارتی جوڑا مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گیا تو وہاں انہیں ایسا خوبصورت تحفہ مل گیا کہ شدت جذبات سے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق کرسٹین اور اجے اپنے یوم آزادی کے دن دبئی کے ’کراچی دربار‘ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے۔ وہاں ان کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا، انہی کی زبانی سنئے: ’’ہم نے اپنی پسندیدہ ڈش حلیم اور کچھ دیگر مزے مزے کے کھانوں کا آرڈر دیا۔ ہمیشہ کی طرح کھانا بہت مزیدار تھا اور ہم پاکستانی کھانے سے لطف ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی خوب تعریف بھی کر رہے تھے۔ ہم کھانا ختم کرچکے تھے لیکن ویٹر کو تو جیسے بل لینے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں تھی۔ آخر کافی دیر کے بعد وہ ہمارے پاس آیا اور کہنے لگا ’آپ کا بل ادا ہوچکا ہے۔‘ ہم یہ بات سن کر حیران ہوئے تو وہ کہنے لگا ’ آپ کی قریبی ٹیبل پر دو پاکستانی شہری بیٹھے تھے۔ پاکستانی کھانوں میں آپ کی دلچسپی اور تعریف نے انہیں بہت خوش کیا اور وہ آپ کے یوم آزادی پر آپ کو تحفہ بھی دینا چاہتے تھے، تو وہ تحفے کے طور پر آپ کے کھانے کا بل ادا کر گئے ہیں۔‘ وہ ہمارا بل ادا کر کے خاموشی سے جا چکے تھے۔ کاش وہ وہاں ہوتے تو ہم ان کی محبت کا ڈھیروں شکریہ ادا کرتے۔ ہمیں پہلی بار شدت سے محسوس ہوا کہ ہم جغرافیائی طور پر تقسیم ضرور ہوگئے ہیں لیکن ہمارے دل اب بھی ایک جیسے ہیں۔‘‘