ورلڈ الیون کے کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ

1 تعبيرية ہفتہ 16 ستمبر‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

ورلڈ الیون کے کھلاڑی لاہور سے دبئی روانہ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کے کھلاڑی آزادی کپ کھیلنے کے بعد لاہور سے دبئی روانہ ہوگئے،کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ روانگی سے قبل گورنرہاؤس اور مال روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا اور رینجرز کے ساتھ پولیس اہلکاروں کوسیکورٹی کے لیے روٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے 11 ستمبرکو جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزکھیلنے کے لیے لاہور پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔