آزادی کپ: رخصت کےوقت غیرملکی کھلاڑیوں کے تاثرات

3 تعبيرية ہفتہ 16 ستمبر‬‮ 7102 - (صبح 9 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

آزادی کپ: رخصت کےوقت غیرملکی کھلاڑیوں کے تاثرات تفصیلات کے مطابق پاکستان سے رخصت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرتھسیرا پریرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملنے والے پیار نے مجھے احساس دلایا کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں۔

تھسیرا پریرا نے مزید کہا کہ یہ احساس بہت ہی زبردست ہے جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

All the love and support that I got from the amazing people in Pakistan reminded me that I’m so blessed .It felt amazing ❤️ Thank you

— Thisara perera (@PereraThisara)

گرانٹ ایلیٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ لاہور چھوڑنے کا وقت آگیا، ورلڈ الیون کی ٹیم دوستوں کا بہترین گروپ تھا اور زبردست یادیں بھی جس پر انہوں نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Time to fly and leave Lahore on . Great group of team mates and proper memories. Thank you Pakistan

— Grant Elliott (@grantelliottnz)

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور ورلڈ الیون کے نامور کھلاڑی ڈیرن سیمی نے بھی ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ چیمپیئنز کے ساتھ بس کا آخری سفر اور انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی۔

Last bus ride with these champions

— Daren Sammy (@darensammy88)

واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔