سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

3 تعبيرية ہفتہ 16 ستمبر‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز : کیمپ کیلئے18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا، تربیتی کیمپ کیلئے پی سی بی نے اٹھارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

یو اے ای میں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ انیس سے تئیس ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔

کیمپ کیلئے اٹھارہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد،اظہرعلی،شان مسعود،احمدشہزاد، سمیع اسلم، بابراعظم، اسد شفیق،حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، محمدرضوان، یاسرشاہ، محمداصغر، بلال آصف، میرحمزہ، محمدعامر، محمدعباس، وہاب ریاض اور حسن علی کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔