قومی کرکٹرزکی ٹیکس تفصیلات منظرعام پر، سرفرازاحمد بازی لے گئے

2 تعبيرية بدھ 20 ستمبر‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

قومی کرکٹرزکی ٹیکس تفصیلات منظرعام پر، سرفرازاحمد بازی لے گئے اسلام آباد : قومی کرکٹرز کی ٹیکس تفصیلات منظر عام پر آ گئیں، وزارت بین الصوبائی رابطہ نےتفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں، سب سے زیادہ ٹیکس قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹیکس تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادیں۔ سب سے زیادہ ٹیکس سرفراز احمد نے جبکہ سب سے کم ٹیکس ناصر جمشید نے دیا۔

جمع شدہ دستاویز کے مطابق 2015-16 میں قومی کھلاڑیوں سے 6 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، سب سے زیادہ ٹیکس سرفرازاحمد نے 37 لاکھ 87  ہزار 215 روپے دیا، ان کے بعد محمد حفیظ نے 36  لاکھ  77 ہزار ،شاہد آفریدی نے 34 لاکھ 28 ہزارٹیکس دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے 30 لاکھ  17 ہزار 447 روپے ٹیکس ادا کیا، اظہر علی نے 21 لاکھ 68 ہزار، محمد عرفان نے 17 لاکھ 93 ہزار، اسد شفیق نے17 لاکھ 85 ہزار،بابر اعظم نے 10 لاکھ 53 ہزارٹیکس دیا۔

احمد شہزاد نے 8 لاکھ 77 ہزار روپے، سعید اجمل نے 8 لاکھ 35 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا، دستاویز کے مطابق محمد عامر نے 8 لاکھ 5 ہزار،خالد لطیف نے 8 لاکھ 7ہزار روپے ٹیکس دیا۔

اس کے علاوہ فخرزمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم سمیت 35 کرکٹرز ٹیکس نیٹ کا حصہ ہیں۔