سعودی عرب: انٹرنیٹ کالنگ پر عائد پابندی آج سے ختم

3 تعبيرية بدھ 20 ستمبر‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 61 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی عرب: انٹرنیٹ کالنگ پر عائد پابندی آج سے ختم ریاض: سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالنگ پر پابندی آج سے ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے سات روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالنگ پر پابندی ختم کررہے ہیں جس کے بعد عوام وائبر، واٹس ایپ، فیس بک، اسکائپ سمیت ایسی تمام کمیپوٹر اور موبائل فون اپیلی کیشن میں شامل ویڈیو کالنگ کا فیچر استعمال کرسکیں گے۔

اس ضمن میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ عامر السواحہ نے کہا تھا کہ وی او آئی پی (وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول) پر عائد پابندی ایک ہفتے کے اندر یعنی 20 ستمبر سے ختم کردی جائے گی، ٹیلی کام کمپنیوں کی مدد سے اس پابندی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

سعودی وزیر نے کہا تھا کہ ایسی اپیلی کیشنز جو وی او آئی پی کا آپشن رکھتی ہیں اور ان کے ذریعے انٹرنیٹ کے راستے وائس اور ویڈیو کالنگ ممکن ہو سعودی عرب میں اب ان کا استعمال شروع ہوسکے گا،  کوشش ہے کہ ہر کوئی voip سپورٹڈ ایپلی کیشن استعمال کرسکے اور وائس یا ویڈیو کال کا معیار بھی بہترین ہو، یہ اقدام ریاست میں جاری ویژن 2030ء کا تسلسل ہے۔