فٹبال کے شوقین کتے نے میچ میں خلل ڈال دیا

4 تعبيرية جمعرات 21 ستمبر‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 13 منٹ)

شیئر کریں:

فٹبال کے شوقین کتے نے میچ میں خلل ڈال دیا جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والا ایک فٹ بال میچ اس وقت تعطل کا شکار ہوگیا جب ایک کتا جوش کے مارے میدان میں نکل آیا اور فٹ بال سے کھیلنے لگا۔

ٹی وائے سی اسپورٹس کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے پہلے ہاف کے دوران اچانک ایک کتا شائقین کے درمیان سے اچھل کر میدان میں بھاگ آیا۔

یہ کتا شاید فٹ بال سے کھیلنے کا شوقین تھا لہٰذا فٹ با ل کا پرجوش میچ دیکھتے ہوئے وہ خود پر قابو نہ رکھ سکا اور میدان میں آ کر نہایت پرجوش انداز میں فٹ بال سے کھیلنے لگا۔

اس موقع پر انتظامیہ اور سیکیورٹی کی تمام توجہ کتے کی جانب مبذول ہوگئی مگر وہ انہیں چکمہ دے کر فٹ بال کو ککس لگانے میں کامیاب رہا۔

بعد ازاں انتظامیہ نے ایک دوسری فٹ بال کتے کو دکھا کر اس کی توجہ اس طرف مبذول کی اور اسے میدان سے باہر لے جایا گیا، جس کے بعد یہ دلچسپ نظارہ دیکھتے کھلاڑی پھر سے فٹ بال کھیلنے میں مشغول ہوگئے۔

San Lorenzo encontró el camino al gol gracias al aporte clave de él. Como a todo protagonista, le acercamos el micrófono de

— TyC Sports (@TyCSports)

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔