امریکہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی قیمت چکانی ہوگی‘ کم جونگ اُن

5 تعبيرية جمعہ 22 ستمبر‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 74 منٹ)

شیئر کریں:

امریکہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی قیمت چکانی ہوگی‘ کم جونگ اُن تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو ٹرمپ کے بیان کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

کم جونگ اُن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد مجھے یقین ہوگیا کہ میں نے خوفزدہ ہونے کی بجائے جو راستہ منتخب کیا وہ درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے پوری دنیا کے سامنے میری اور میرے ملک کی توہین کرتے ہوئے جنگ کی تاریخ کا سفاک ترین اعلامیہ جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا اگر شمالی کوریا نے امریکہ کو اپنے دفاع پرمجبور کیا تو امریکہ اسے تباہ کردے گا۔

بعدازاں شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ وہ ہمیں بھونکتے ہوئے کتے کی آواز سے پریشان کرسکتے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کو غرق اور امریکا کو راکھ و تاریکی میں بدل دیں گے۔