میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان

4 تعبيرية جمعہ 22 ستمبر‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سےرابطہ رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم کی معافی بھی عامر خان کا فیصلہ نہ بدل سکی، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کیا۔

Thanks to Faryal for clearing up the accusations she had made about my family in the past which were false

— Amir Khan (@amirkingkhan)

باکسرعامر خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فریال کے میری فیملی پر الزمات غلط تھے، فریال کی صفائی تعلقات میں بحالی کیلئے کارآمد نہیں ہوگی، طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سے رابطہ رہے گا۔

Unfortunately it didn’t work out between Me and Faryal and we are still going ahead with the divorce. We are in good talking terms.

— Amir Khan (@amirkingkhan)

عامر خان نے فریال کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک ہمیں اپنی بیٹی لامائشا کیلئے سوچنا ہوگا، میں ہمیشہ اسکے ساتھ ہوں۔

We have to think about our daughter Lamaisah who I will always be there for. I wish Faryal all the very best for the future

— Amir Khan (@amirkingkhan)

اس سے قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان اور ان کے والدین سے معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ میرے اور سسرال والوں کے درمیان تنازعے میں نقصان صرف عامر اور میرا کا ہوا۔

فریال کا کہنا تھا ک تنازعے میں عامر کے والدین کو جو کچھ کہا نہیں کہنا چاہئے تھا، اس کے لئے دل سے معافی مانگتی ہوں، عامر کے والدین اسی پیار، محبت اور عزت کے حقدار ہیں جیسے میرے والدین ہے۔

واضح رہے گذشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔