دنیا کی امیر ترین‌ خاتون 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

3 تعبيرية جمعہ 22 ستمبر‬‮ 7102 - (صبح 11 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

دنیا کی امیر ترین‌ خاتون 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں پیرس : فرانسیسی بزنس وومین اور دنیا کی امیر ترین خاتون لیلیئن بیٹن کورٹ انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف کاسمیٹکس کمپنی ’’لوریال پیرس‘‘ کی مالکن اور دنیا کی امیر ترین خاتون لیلیئن بیٹنکورٹ 94 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

لیلیئن بیٹنکورٹ امریکی میگزین فوربز میں دنیا کی 20 امیر ترین افراد میں سر فہرست ہے، ایک صدی قبل انکے والد یوجین شوئلر نے  ہیئر ڈائی بنانے سے کمپنی کا آغاز کیا تھا، جو بعد میں دنیا کی بہت بڑی کاسمیٹکس کمپنی بن گئی۔

پیرس سے پیدا ہونے والے بیٹن کورٹ نے 15 سال کی عمر میں اپنے والد کی کمپنی میں شمولیت اختیار کی۔

لیلیئن بیٹنکورٹ کی موت، فرانس کی چوتھی سب سے بڑی لسٹنگ کمپنی لوریال کے لئے ایک نیا مرحلے کا آغاز ہے، جس میں نیسل، سوئس فوڈ کمپنی شیئر اسٹاک ہولڈر ہے۔

بیٹنکورٹ اور انکا خاندان کمپنی کے 33 فیصد شیئر کا مالک ہیں ، ان کی بیٹی بیٹنکورٹ میئرز جو اپنے بیٹے کے ساتھ لورل کمپنی بورڈ کا حصہ ہے انکا کہنا ہے کہ ہمارا خاندان کمپنی اور انتظامیہ کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

بیٹنکورٹ میئرز نے کہا کہ میری والدہ خاموشی سے یہ دنیا چھوڑ گئیں، پیرس میں واقع اپنے گھر میں بدھ کی رات انتقال ہوا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں اپنے خاندان کی جانب سے پوری وفاداری سے لورل کمپنی کے ساتھ ہوں اور دنیا بھر میں اپنے صدر جین پال اگون اور ان کی ٹیم پر اعتماد ہے۔

لیلیئن بیٹنکورٹ 2012 میں بھولنے کی بیماری کی وجہ سے کمپنی سے مستعفیٰ ہو گئی تھیں۔

فوربس میگزین کی جانب سے لیلیان بیٹن کورٹ 2017 کی امیر ترین خاتون قرار پائی تھا اور ان کے اثاثوں کی مالیت 39.5 ارب ڈالر تھی۔