یقین تھا یووراج سنگھ آؤٹ ہے، شاداب خان

2 تعبيرية جمعہ 22 ستمبر‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

یقین تھا یووراج سنگھ آؤٹ ہے، شاداب خان کراچی: پأکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں یقین تھا کہ یووراج سنگھ آؤٹ تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ مجھے حیرانگی تھی کہ امپائر نے یووراج سنگھ کو آؤٹ کیوں نہیں دیا، مجھے یقین تھا کہ بال پہلے پیڈ پر لگی ہے، سرفراز احمد نے بھی مجھ سے یہی پوچھا کہ گیند پیڈ پر لگی ہے جس پر میں نے کہا ہاں پھر سرفراز احمد نے ریویو لیا اور یووراج آؤٹ ہوگئے۔

شاداب خان نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، ٹیم میں کوئی سینئر جونیئر کا سسٹم نہیں ہے ٹیم کے لیے اگر فائدہ ہو تو جونیئر بھی جاکر بول سکتا ہے۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ملک کے لیے مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں، بالنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ اور بیٹنگ پر بھی خاص توجہ دیتا ہوں۔

خیال رہے شاداب خان 4 اکتوبر 1998 کو میانوالی میں پیدا ہوئے، لیگ اسپنر نے باقاعدہ کرکٹ کا آغاز 16 سال کی عمر سے کیا، پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی۔

یاد رہے کہ شاداب خان نے 26 مارچ 2017 کو اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا، شاداب خان نے پہلے ہی میچ میں 7 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ بھی رہے۔