وزیراعظم عمران خان کل کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کریں گے

1 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (صبح 9 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

وزیراعظم عمران خان کل کامیاب جوان پروگرام کا آغاز کریں گے اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل نوجوانوں کی فلاح کے سب سے بڑے حکومتی پروگرام کا آغاز کریں گے ، کامیاب جوان پروگرام کی لانچنگ کی تیاریاں جاری ہے ، کامیاب جوان پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گئے ، وہ کل نوجوانوں کی فلاح کے سب سے بڑے حکومتی پروگرام کا آغاز کریں گے۔

کامیاب جوان پروگرام کی لانچنگ کی تیاریاں جاری ہے ، شہر اقتدار میں بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں ، پروگرام کی کامیابی کے لیےوزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار متحرک ہے۔

عثمان ڈار نے اسد عمر، جہانگیر ترین اور فیصل جاوید سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، ملاقات میں پروگرام کی افتتاحی تقریب کی حتمی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

کامیاب جوان پروگرام کے افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگی ، جس میں وفاقی و صوبائی وزرا،پارٹی کی مرکزی قیادت اورنوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی ، کامیاب جوان پروگرام سے پاکستان کے لاکھوں نوجوان مستفید ہوں گے ، وزیراعظم کی ہدایت پر پروگرام کے لیےاربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان

دوسری جانب معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا 18ویں ترمیم کے بعدیوتھ پالیسی آئی جو صرف کاغذی حد تک تھی، نوجوانوں کیلئے وفاق اور صوبوں میں کوآرڈینیشن کا کوئی میکنزم نہیں۔

وزیراعظم نے پہلی ذمہ داری دی تھی کہ صوبوں سے ملکرکام کریں، وزیراعظم آفس میں ہماری ٹیم نےنیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فریم ورک بنایا، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کی پہلی یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی تیار کی ،یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنائی گئی ہے۔

یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

بعد ازاں اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی ، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔