گرے لسٹ کا معاملہ ، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ 18اکتوبر کو ہوگا

3 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (صبح 01 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

گرے لسٹ کا معاملہ ، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ 18اکتوبر کو ہوگا پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے، پاکستان کے بارےمیں حتمی اعلان  18اکتوبر کو متوقع ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو چین ، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس چین کی صدارت میں پیرس میں جاری ہے، پیرس میں ہونیوالےاجلاس میں ایف اےٹی ایف نے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ایف اے ٹی ایف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا پلینری میٹنگ کاآغازصدرایف اےٹی ایف کےخطاب سےہوا، اجلاس کےاہم فیصلوں کا اعلان 18اکتوبر کو کیاجائے گا، ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، ایران سمیت دیگر ممالک سے متعلق فیصلہ بھی جمعے کو جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ نے کہا پاکستان نے ٹیررفنانسنگ،منی لانڈرنگ کیخلاف قابل ذکراقدامات کئےہیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سےحتمی اعلان 18اکتوبر کو کیا جائے گا ، گرےلسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو 3 ممالک کی سپورٹ درکار ہوگی اور پاکستان کو چین ، ملائیشیا اورترکی کی حمایت حاصل ہیں۔

پاکستان نے ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف قابل ذکر اقدامات کئے ہیں۔جس کےنتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونےکےبرابررہ گئے ہیں۔

پاکستانی وفدستائیس اعتراضات سےمتعلق عملدرآمد کی رپورٹ اتوارکواجلاس میں جمع کراچکا ہے، جس پراجلاس میں غورکیا جائےگا۔ جس کے بعدپاکستان کےاسٹیٹس کا فیصلہ ہوسکے گا۔

ایف اےٹی ایف کےاجلاس میں شرکت کیلئےپاکستان کا وفد وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہرکی قیادت میں پیرس میں موجود ہے، ذرائع کےمطابق پاکستان کو مزید اقدامات کیلئے چار ماہ کی مہلت ملنے کا امکان ہے۔