پرنس ولیم کی شیروانی کتنے دن میں تیار کی گئی؟

1 تعبيرية بدھ 16 اکتوبر‬‮ 9102 - (صبح 11 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

پرنس ولیم کی شیروانی کتنے دن میں تیار کی گئی؟ اسلام آباد : پرنس ولیم کی شیروانی ڈیزائن کرنے والے پاکستانی فیشن ڈیزائنرنعمان عارفین نے بتایا شیروانی صرف دودن میں تیار کی گئی، پاکستان کے لئے یہ فخرکی بات ہے کہ روایتی شیروانی پہنی گئی، جس پر شہزادہ ولیم کے شکر گزار ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنر نعمان عارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پیغام میں کہا پرنس ولیم کی شیروانی صرف2روزمیں تیارکی، شہزادے نے نیلے رنگ پر سبز بٹن لگانے کی فرمائش تھی، میں نے اپنی مرضی سے دوسری شیروانی بھیجی تو پرنس نے دونوں رکھ لیں۔

نعمان عارفین نے کہا پاکستان کے لئے یہ فخرکی بات ہے کہ روایتی شیروانی پہنی گئی اور شہزادہ ولیم کے شکر گزار ہے ، انھوں نے ہمارے ورثے اور روایت کو خوبصورتی سے پیش کیا۔

یاد رہے گذشتہ روز شاہی جوڑے کے اعزاز میں اسلام آباد مونیومنٹ پر عشائیہ دیا گیا ، شہزادہ ولیم اورکیٹ رکشے میں پہنچے، شاہی جوڑے نے خوبصورت روایتی لباس زیب تن کررکھا تھا۔

ولیم نے شیروانی اور کیٹ نے گہرے سبز رنگ کی میکسی پہنی، شاہی جوڑے کا قومی ترانے اور روایتی موسیقی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

کنگسٹن پیلس سےبھی ٹک ٹک میں آمد اورشاندار استقبال پر ٹوئٹ کیا گیا جبکہ آئرش ولاگر نے شاہی جوڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ان دونوں نے روایتی مشرقی لباس کا میلہ لوٹ لیا۔