کراچی کے مختلف علاقوں میں‌ تیز بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر

1 تعبيرية جمعرات 6 اگست‬‮ 0202 - (دوپہر 1 بجکر 2 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں‌ تیز بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی متاثر کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں‌ تیز بارش کے بعد سڑکوں‌ پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی.

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل، ڈرگ روڈ، ناتھا خان کے قریب کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، دفاتر سے گھر جانے والے شہریوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.

ذرائع کے مطابق کے ڈی اے چورنگی، حیدری، فائیو اسٹار چورنگی کے قریب سڑکوں‌ پر پانی جمع ہے، گارڈن انکل سریا، شاہین کمپلیکس، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف بھی پانی جمع ہے.

ادھر اسٹار گیٹ، بہادر آباد، ناتھا خان سے ایئرپورٹ، ماری پور روڈ، منزل پمپ، ملیر، لیاقت آباد 10 نمبر، شفیق موڑ، کورنگی بلال چورنگی پر بھی بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب شہریوں‌ کو مشکلات کا سامنا ہے.

دوسری جانب کراچی میں چھوٹے نالے چوک ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، فائیو اسٹار چورنگی پر قائم نالے سے ٹوکریاں برآمد ہوئی ہیں.

ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائیو اسٹارنالہ بارش سے پہلے ہی ابل پڑا، نالے کی صفائی کے دوران ٹوکریاں‌ ملی ہیں، نالے میں‌ سیوریج کا پانی بھی چھوڑا جارہاہے.