لاڑکانہ کے مسائل بھی حل کروں گا، وزیراعظم نے اندرون سندھ کے دورہ کا اعلان کردیا

1 تعبيرية پیر 21 اکتوبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

لاڑکانہ کے مسائل بھی حل کروں گا، وزیراعظم نے اندرون سندھ کے دورہ کا اعلان کردیا کراچی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے مسائل بھی حل کروں گا، وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون جی ڈی اے کے ساتھ رہے گا, انہوں نے اندرون سندھ کے دورے کا بھی اعلان کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ پی ایس11سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسمعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی موجود تھے۔

ممبران نے وزیر اعظم کو اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے معظم عباسی کو لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ میں لاڑکانہ کے مسائل بھی حل کروں گا اور وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔

معظم عباسی نے درخواست کی کہ لاڑکانہ کے صاف پانی کیلئے خصوصی پیکج دیں، وزیراعظم نے گورنر کو لاڑکانہ سے متعلق تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دی۔

ذرائع کے مطابق معظم عباسی نے وزیراعظم کو لاڑکانہ میں جلسے کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے جلد اندرون سندھ کا دورہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، معظم عباسی نے کہا کہ وزیراعظم جب بھی لاڑکانہ آئیں گے ہم تاریخی استقبال کریں گے۔

وزیراعظم نے پیشگوئی آئندہ تین سے چار ہفتے میں سیاسی موسم تبدیل ہوجائے گا، موسم جیسے ہی تبدیل ہوا میں لاڑکانہ آجاؤں گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ اندرون سندھ کی تیاریاں مکمل کرکے حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی۔ انہوں نے عمران خان سے کے الیکٹرک حیسکو، سیپکو کی شکایات کیں۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے حالیہ بارشوں میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، اراکین اسمبلی نے وفاقی حکومت سے لواحقین کو معاوضہ دینے کی درخواست بھی کی۔