کوئٹہ، تھانے کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی

1 تعبيرية پیر 21 اکتوبر‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

کوئٹہ، تھانے کے قریب دھماکا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد تھانے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ خروٹ آباد تھانے کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں اور بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

پی ایم سی اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپنی روڈ دھماکے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں، 8 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ ایک بچہ زیر علاج ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پولیس وین پر حملے کی مذمت کی اور دھماکے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہر کے وسطی علاقے ڈبل روڈ پر اس وقت زور دار دھماکا ہوا جب پولیس کے ریپڈ رسپانس گروپ کی گاڑی اہل کاروں کو لے کر گزر رہی تھی۔