حکومت کے اقدامات سے معاشی ترقی اورعام آدمی کو فائدہ ہوگا، ترجمان وزارت خزانہ

3 تعبيرية پیر 21 اکتوبر‬‮ 9102 - (سپہر 5 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

حکومت کے اقدامات سے معاشی ترقی اورعام آدمی کو فائدہ ہوگا، ترجمان وزارت خزانہ اسلام آباد : ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سال2019میں3اعشاریہ3فیصد معاشی ترقی اور اقدامات سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا، معیشت کے کئی شعبوں میں ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ ملکی معیشت میں ہونے والی ترقی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سال2019میں3اعشاریہ3فیصد معاشی ترقی سے فائدہ ہوگا، حکومت کے حالیہ معاشی اقدامات سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ ہوگا، معیشت کے بڑے شعبوں میں اصلاحات کے فوائد ملنا شروع ہوگئے.

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق طلب پر قابو پانے کی حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، سال2019میں3اعشاریہ3فیصد کی مناسب معاشی نمو زندہ مثال ہے، معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات افراط زر پر قابو پانےمیں معاون ثابت ہوں گے، حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ معاشی پالیسیوں کے کامیاب نفاذ سے معاشی ابتری کو روک دیا گیا اور معیشت کے کئی شعبوں میں ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، حکومتی خرچوں میں احتیاط سمیت مالیاتی پالیسیاں اپنائی ہیں جس کے باعث حکومت مجموعی طلب میں کمی لانے میں کامیاب ہوئی۔