سانگھڑ، غلط انجیکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق، ورثا کا احتجاج

1 تعبيرية پیر 21 اکتوبر‬‮ 9102 - (شام 6 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

سانگھڑ، غلط انجیکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق، ورثا کا احتجاج سانگھڑ: ٹنڈوآدم میں بیسک ہیلتھ سینٹر میں حاملہ خاتون غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹنڈوآدم کے بیسک ہیلتھ سینٹر میں حاملہ خاتون غلط انجیکشن لگنے سے دار فانی سے کوچ کرگئیں، خاتون کی ہلاکت پر اہلخانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مریضہ کو لے کر سرکاری اسپتال پہنچے تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، ڈیوٹی پرموجود نرس نے خاتون کو انجیکشن لگائے جس سے حالت بگڑ گئی۔

اہل خانہ کے مطابق حالت بگڑنے پر کہا گیا اپنی مریضہ کو دوسرے اسپتال لے کر چلے جائیں، تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم پہنچے تو ڈاکٹرز نے ماں اور بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

اہل خانہ کے احتجاج پر اسپتال انتظامیہ نے نرس کے خلاف کارروائی کی یقین دہائی کروائی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

غلط انجیکشنادھر دادو کے گاؤں عامر پیر کی رہائشی 14 سالہ لڑکی سول اسپتال دادو میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

مقتول لڑکی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگایا جس کے نتیجے میں ہماری بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی۔

ذرائع کے مطابق 14 سالہ لڑکی کی موت کے بعد اہلخانہ اور اسپتال انتظامیہ میں جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا۔

آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔