لاہور:کیپٹن (ر) صفدرکو گرفتارکرلیا گیا

1 تعبيرية پیر 21 اکتوبر‬‮ 9102 - (شام 7 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

لاہور:کیپٹن (ر) صفدرکو گرفتارکرلیا گیا لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن قائد نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے حراست میں‌ لے لیا گیا ہے.

پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار کیا گیا ہے.

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اشتعال انگیز تقریر کی تھی، انہوں‌ نے قانون کو ہاتھ میں‌ لینے کی کوشش کی، قانون جو ہاتھ میں‌ لیتا ہے تو ان کے ہاتھ میں‌ ہتھکڑی ہوتی ہے.

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے پیشی کے دوران بھی پولیس والوں‌ سے مار پیٹ کی تھی، منصوبہ بندی کے تحت لوگوں‌کو جمع کرکے اشتعال کیا گیا.

انہوں‌ نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدراپنے وزیراعظم پاکستان کے داماد نہیں‌ ہیں، وہ اب کرپشن کرنے والے شخص کے داماد ہیں، اب اگر قانون کرپشن کرنے والوں‌ کے خلاف حرکت میں‌ آتا ہے تو وہ ان کی طبیعت کو ناگوار گزرتا ہے.

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو نفسیاتی ڈاکٹر کی ضرورت ہے۔

نوازشریف کی بیماری پربیٹےاوردامادنےسیاست شروع کردی حسین نواز،کیپٹن (ر)صفدرنےنوازشریف کوزہرکادعویٰ کردیا