شہبازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات: نواز شریف کے کسی نمائندے نےآرمی چیف سےملاقات نہیں کی،مریم نواز

1 تعبيرية بدھ 23 ستمبر‬‮ 0202 - (صبح 01 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

شہبازشریف کی آرمی چیف سے ملاقات: نواز شریف کے کسی نمائندے نےآرمی چیف سےملاقات نہیں کی،مریم نواز اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نےآرمی چیف سے ملاقات نہیں کی،تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف سے ملاقات میں شہبازشریف اورخواجہ آصف کی ملاقات کے‌ حوالے سے کہا کہ نوازشریف کےکسی نمائندے نےآرمی چیف سےملاقات نہیں کی۔

جس پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا شہبازشریف اورخواجہ آصف نوازشریف کےنمائندے نہیں؟کیا عسکری قیادت سےڈنر نواز شریف کی اجازت سے ہوا، جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ ڈنرہوایانہیں مجھےاس کاکوئی علم نہیں،سننےمیں آیاہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات سیاسی قیادت کوحل کرنے دیں، ملاقات کیلئے سیاسی قیادت کو بھی نہیں جانا چاہیے اور فیصلے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں۔

انھوں نے کہا اے پی سی کے بعد حکومت میں کافی ہل چل مچ چکی ہے،حکومتی وزراکےجوبیانات آرہےہیں وہ سب کےسامنےہیں، ن لیگ سےنہ کوئی ش بنے گی نہ ہی کچھ اوربنے گا، مسلم لیگ ن ایک ہے اور ایک رہے گی۔

صحافی نے سوال کیا کہ اے پی سی کی قیادت کون کرے گا ؟ اسمبلیوں سے استعفوں کے فیصلے پر اتفاق نہیں ہوا؟ تو مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم سب اے پی سی کے فیصلوں پرعملدرآمدکےپابندہیں اور استعفوں کے معاملے پر مشاورت ہوئی ہےاتفاق بھی جلد ہوگا۔

دوسری جانب مریم نواز کے بیان پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف نواز شریف کے نمائندے نہیں ہیں، شہبازشریف کی مسلم لیگ اور مریم نواز کی مسلم لیگ الگ الگ ہے، اصل میں قیادت کی لڑائی جاری ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وفاقی معاملات میں پوری طرح سے پٹے گئے ہیں ، ان کی بھتیجی پوری سے ن لیگ کی قیادت چھیننے کی درپے تھیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج کادن ن لیگ کےورکر کے لیے بہت تکلیف دہ ہے، دباؤ کےباعث مریم اورشہبازایک دوسرے کو ڈس اون کر رہے ہیں، ان کو سمجھنا چاہیے کہ سیاسی پارٹی غلہ منڈی میں دکان نہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ان لوگوں نےمعاہدےپرجھوٹ بولا،بیماری پرجھوٹ بولا،ان کےجھوٹ کا سب کوپتہ ہے، یہ لوگ گڈ اور بیڈ کوپ کرکے کسی کو ٹریپ نہیں کرسکے، پاکستان کو آگے لے جانے والوں کی چچا بھتیجی کی لڑائی میں کوئی دلچسپی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عسکری ادارے بہت اہم کام کرتے ہیں، عسکری اداروں سے ملاقات میں کوئی بری بات نہیں، علاقائی معاملات پر عسکری اورسیاسی قیادت میں رابطہ رہنا چاہیے ، یہ ہر ایک کوبلیک میل کرنے کی کوشش کرتےہیں ، این آراو مانگا جو نہیں ملا تو اب دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جو کارگر نہیں۔