ایدھی فاؤنڈیشن کا فلسطین کے لیے امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان

1 تعبيرية پیر 17 مئی‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

ایدھی فاؤنڈیشن کا فلسطین کے لیے امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان اسلام آباد: ایدھی فاؤنڈیشن نے فلسطین میں فلاحی کاموں کے لیے اپنی امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے موجودہ سربراہ فیصل ایدھی نے امدادی ٹیم فلسطین بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینی حکام کو ویزے اجرا اور اجازت سے متعلق خط ارسال کیا۔

فیصل ایدھی کی جانب سےفلسطینی حکام کو ارسال کیے جانے والے خط میں قدرتی آفات،حادثات میں کام کرنے کے وسیع تجربے کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایدھی حکام نے اپنی 5 رکنی ٹیم بھیجنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی سے تعاون اور ویزے جاری کرنے کی اپیل کی۔

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظورمزید پڑھیں: فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

ایدھی فاؤنڈیشن نے فیصل ایدھی، محمد سعد ایدھی، محمد احمد، اقرار الحسن، ناصرعزیز کو فلسطین کے ویزے جاری کرنے کی درخواست کی۔خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کی رضاکار ٹیم جنگ میں زخمیوں کی امداد کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایدھی حکام نے آج فلسطینی سفیر سے ملاقات کر کے خط اُن کے حوالے کیا۔ جس پر فلسطینی سفیر نے ایدھی فاؤنڈیشن کی پیشکش کو سراہتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔