پراسرار جہاز کا مبینہ مالک سامنے آ گیا

1 تعبيرية جمعرات 20 فروری‬‮ 0202 - (صبح 8 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

پراسرار جہاز کا مبینہ مالک سامنے آ گیا ڈبلن: آئرلینڈ کے ساحل سے خود بخود آ کر لگنے والے گھوسٹ شپ کا مبینہ مالک سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے حکام نے کہا ہے کہ ان سے پراسرار بحری جہاز کے مبینہ مالک نے رابطہ کیا ہے، تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر پُراسرار سمجھا جانے والا بحری جہاز جب آئرلینڈ کے جنوبی ساحل سے آ لگا تھا تو اس وقت وہ بالکل خالی تھا، اس پر کوئی بھی انسان موجود نہیں تھا، معلوم ہوا کہ 77 میٹر (250 فٹ) طویل یہ کارگو جہاز ایم وی آلٹا ایک سال سے زائد سمندر میں لہروں پر ڈولتا رہا اور پھر برطانیہ میں آنے والے طوفان ڈینس کی تیز ہواؤں کے باعث جنوبی شہر کارک کے قریب گاؤں کے باہر پتھروں میں ٹھہر گیا تھا۔

کیپٹن اور عملے کے بغیر ’’ پُراسرار جہاز ‘‘ ساحل پر پہنچ گیاکیپٹن اور عملے کے بغیر ’’ پُراسرار جہاز ‘‘ ساحل پر پہنچ گیا

آئرلینڈ کے قانون کے مطابق بحری جہازوں کا ڈھانچا ریونیو کا محکمہ وصول کرتا ہے، ناکارہ بحری جہازوں کے معاملے کی انتظامی ذمہ داری ریونیو سروس کو حاصل ہے۔ محکمے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ملکیت کے دعوے دار کے پاس ایک سال ہوتا ہے جس میں وہ محکمے میں اپنا کیس رجسٹر کرتا ہے، اور اسے اپنا جہاز بچانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے.

ادھر کارک کاؤنٹی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم وی آلٹا جہاز سے آس پاس کے پانیوں میں آلودگی نہیں پھیلی، جو قابل اطمینان امر ہے کیوں کہ معلوم ہوا ہے کہ جہاز پر ایندھن بھی موجود ہے، جہاز پر کسی قسم کا کارگو تو نہیں پایا گیا تاہم تیل اور دیگر مٹیریلز کے کئی سربمہر کنٹینرز موجود تھے، جس سے آلودگی پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ جہاز ستمبر 2018 میں بحر اوقیانوس کے درمیان، یونان سے ہیٹی کے روٹ پر خراب ہونے پر چھوڑا گیا تھا، اس کے 10 افراد پر مشتمل عملہ بیس دن خراب جہاز پر پھنسا رہا، اس دوران یہ جنوب مشرقی برمودا میں سمندر کی لہروں پر 1380 میل تک ڈولتا رہا، جس کے بعد انھیں امریکی کوسٹ گارڈ نے بچایا۔