کراچی: بااثر شخص کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، بیٹے سے بھی پٹواتا رہا

1 تعبيرية منگل 14 ستمبر‬‮ 1202 - (شام 6 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی: بااثر شخص کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد، بیٹے سے بھی پٹواتا رہا کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں معمر شہری پر بااثر شخص نے تشدد کیا اور اپنے بیٹے سے بھی بزرگ رکشہ ڈرائیور کو پٹواتا رہا، واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں مبینہ طور پر بیٹے کو ڈانٹنے پر بااثر شخص راجہ نامی معمر رکشہ ڈرائیور گھر لاکر تشدد کا نشانہ بنایا اور اپنے بیٹے سے بھی بزرگ شہری کو مار پڑواتا رہا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر شخص خود بھی معمر رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مار رہا ہے اور اپنے بچے سے بھی انہیں مار پڑوا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے شخص کا نام کلیم شاہ ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں ایک ٹیم رکشہ ڈرائیور اور دوسری تشدد کرنے والے کو پکڑنے کے لیے روانہ کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ویڈیو پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

بعدازاں فیریئر تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔