‏’الیکشن 3 ماہ بعد ہوئے نوازشریف نہیں آسکیں گے‘‏

5 تعبيرية منگل 14 ستمبر‬‮ 1202 - (شام 6 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

‏’الیکشن 3 ماہ بعد ہوئے نوازشریف نہیں آسکیں گے‘‏ مسلم لیگ ن کت مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن اگر3ماہ بعد ہو نوازشریف نہیں آسکیں ‏گے لیکن الیکشن سال سواسال بعد ہوں ہوسکتا ہےنوازشریف آ جائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام ‏اسلام آباد میں کنونشن منعقد کیا جائے گا اکتوبرمیں پی ڈی ایم کی جانب سے2جلسےکیےجائیں گے کنٹونمنٹ ‏انتخابات میں بےضابطگی سامنےنہیں آئی، کنٹونمنٹ میں جولوگ ہارےانہوں نےبھی شکایت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری ہوتاہےتواس کےاثرات نظر آتے ہیں ای وی ایم سےالیکشن زیادہ متنازع ہوں گے ‏پہلے الیکشن چوری روکنی ہےجس کیلئےپی ڈی ایم متحرک ہے الیکٹورل ریفارمزاس طرح نہیں ہوتےکہ 8،10بل لے ‏آئیں، کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں جن میں سب کونمائندگی دی جاتی ہے اسمبلی میں قراردادپیش کی جاتی جس ‏پرکمیٹی بنائی جاتی ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ الیکٹورل اصلاحات سےمتعلق طریقہ کارابھی تک نہیں اپنایاگیا پاکستان میں نظام ‏میں کوئی خامی نہیں ہے جوالیکشن ہم بھی جیتےوہ بھی چوری شدہ تھا 2013کےانتخابات میں ہماری سیٹیں کاٹی ‏گئی تھیں، موجودہ نظام نےالیکشن کودشمنی میں تبدیل کردیاہے اپوزیشن الگ ہوتی تویہ نظام نہیں چلتا اور ‏نئےالیکشن پر جانا پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت ڈیل نہیں کرےگی،ڈیل سےملک کانقصان ہوگا جس کوڈیل کر کے اقتدار کا ‏شوق ہے کر لے ہم ساتھ نہیں ماضی میں ڈیل کی وجہ سےپاکستان کونقصان ہواہے تحریک عدم اعتمادسےکوئی ‏فائدہ نہیں ہونا تھا پہلےبھی تحریک عدم اعتمادکوبھگت چکےہیں فائدہ نہیں ہوا سینیٹ میں 64 ممبر کھڑے ہوئے ‏اور ووٹ 50 پڑے۔