موٹر سائیکل سوار بس کے نیچے آگیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

5 تعبيرية منگل 14 ستمبر‬‮ 1202 - (شام 7 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

موٹر سائیکل سوار بس کے نیچے آگیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے سوشل میڈیا پر حادثے کی مختلف ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات میں موٹر سائیکل سوار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حادثہ گجرات کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہر داہود میں پیش آیا، موٹر سائیکل سوار بس کی زد میں آکر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے جلد بازی کرتے ہوئے بس سے آگے نکلنے کی کوشش کی اس دوران وہ بس کی ٹکر سے گر کر اس کے نیچے آگیا۔

ڈرائیور نے فوری بریک لگا کر بس روک لی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار کی زندگی بچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بس کے نیچے سے نکل رہا ہے اور حادثہ دیکھ کر رکنے والے دوسرے افراد اس کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔

موٹر سائیکل سوار کے ساتھ پیش آئے حادثے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے موٹر سائیکل سوار کو قصور وار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’بس سے آگے نکلنے کی کوشش میں اس کی جان بھی جاسکتی تھی۔‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بس ڈرائیور نے فوری بریک لگا کر اس کی زندگی بچالی۔‘