پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، زلمی کپتان ڈیرن سیمی

256 تعبيرية ہفتہ 24 مارچ‬‮ 8102 - (رات 9 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

پاکستان کرکٹ کےلئے بہترین ملک ہے، زلمی کپتان ڈیرن سیمی کراچی : پشاور  زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے، شاہد آفرید ی کا متبادل نہیں ہوں وہ تو چمپئین ہیں، پاکستان کرکٹ کے لئے بہترین ملک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  ڈیرن سیمی نے کہا کہ سو فیصد فٹ نہیں ہوں البتہ جس طرح لاہور میں کھیلا ایسے ہی کل بھی گراؤنڈ میں اتروں گا، ٹائٹل کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

پاکستان میں تماشائیوں کے جوش و خروش سے جذبہ ملتا ہے، کراچی میں پختون بہت ہیں، امید شاہد آفریدی تو چمپئین ہیں جن کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں عزت ملتی ہے، ہم دونوں بھائیوں کی طرح ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لیوک رونکی فارم میں ہے تو کامران اکمل بھی اپنی بہترین فارم میں ہیں، کامران اکمل پشاور زلمی کا مؤثر ہتھیار ہے، ہم نے کل کے لئے میچ پلان بنایا ہوا ہے امید ہے اس پر عمل کرکے میچ میں کامیابی حاصل کریں گے۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پرخوش ہوں یہ ملک کرکٹ کے لئے بہترین ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہماری ٹیم دورہ کررہی ہے،امید ہے وہ میچز بھی اچھے ہوں گے۔

اس سے قبل ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے ایک ریستوران میں بیٹھے بریانی کھارہے ہیں، ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اردو زبان میں کراچی والوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے پیغام میں ڈیرین سیمی کا کہنا تھا کہ ’کراچی آپ سب کا بہت بہت شکریہ، کراچی کی بہترین بریانی کھائی اور مجھے بہت مزہ آیا ‘۔ اس سے قبل ڈیرن سیمی نے کراچی کے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آنے اور انہیں سپورٹ کرنے کا پیغام جاری کیا تھا جسے پورے ملک میں بے حد سراہا گیا۔