بچوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، گوگل کا ڈوڈل بھی پھولوں کے نام

1 تعبيرية منگل 19 نومبر‬‮ 9102 - (رات 9 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

بچوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، گوگل کا ڈوڈل بھی پھولوں کے نام بچوں کے حقوق سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، گوگل نے اپنا ڈوڈل بھی ان کے نام کردیا۔

بچوں کو ان کے حقوق کے ساتھ بہتر صحت اور طبی حقوق کے تحفظ کی آگاہی کیلئے بیس نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، پاکستان میں نہ تو بچوں کی جسمانی صحت قابل فخر ہے اور نہ ہی ان کے حقوق سے متعلق سماجی آگہی۔

یہی وجہ ہے کہ بچوں کے رویے روز بروز پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، پاکستان میں بہت سے بچے تو ایسے بھی ہیں جنہیں تعلیم اور خوراک جیسے بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں، پاکستان میں غذائیت کا شکار اور اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد افریقہ کے کئی پسماندہ ملکوں سے بھی زیادہ ہے لیکن اس وقت بچوں کے رویئے اور ان کی ذہنی صحت سے متعلق معاملات نے زیادہ سنگینی اختیار کر لی ہے۔

اس کا اہم ثبوت استاد کی ناراضگی اور والدین کے زبردستی ہوسٹل بھیجنے پر بچوں کی خودکشیوں کے واقعات ہیں، ملک میں طبی سہولیات کی کمی کے باعث روز سینکڑوں بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ہماری سرکار سب اچھا ہے کہ راگ آلاپنے سے تھکتی نہیں، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سمینارز، ورکشاپ اور ریلیوں کاا نعقاد کیا جارہا ہے۔

پاکستان نے بچوں کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی توثیق بھی کررکھی ہے اور بچوں کی بہبود سے متعلق پالیسیوں کے نفاذ کے لئے کمیشن بھی قائم کررکھا ہے لیکن کمیشن کی کارکردگی کا اندازہ ملک میں بچوں کی حالت سے لگایا جا سکتا ہے۔