اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ تنظیموں میں تصادم،9 زخمی، لیاقت بلوچ محصور

1 تعبيرية جمعرات 12 دسمبر‬‮ 9102 - (سپہر 5 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طلبہ تنظیموں میں تصادم،9 زخمی، لیاقت بلوچ محصور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کے کارکنان کے درمیان جاری کشیدگی تصادم کی شکل اختیار کر گئی، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر لاٹھیاں برسائی گئیں، لاتوں اور گھوسوں کے ذریعے ایک دوسرے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس دوران گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

یونیورسٹی میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ بھی موجود تھے جو اسلامی جمیعت طلبہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے، فائرنگ کے باعث لیاقت بلوچ بھی محصور ہوگئے۔