PUBG نے نوجوان کی جان لے لی

1 تعبيرية جمعرات 12 دسمبر‬‮ 9102 - (سپہر 5 بجکر 83 منٹ)

شیئر کریں:

PUBG نے نوجوان کی جان لے لی نئی دہلی: موبائل فون پر کھیلا جانے والا جنگی گیم ’پب جی‘ کے کھلاڑی مقابلے کے دوران اس قدر مدحوش ہوجاتے ہیں کہ انہیں اپنے ارد گرد کا احساس نہیں ہوتا، ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرین میں دوران سفر نوجوان PUBG گیم کھیلنے والا نوجوان اس میں اتنا زیادہ کھو گیا کہ اُس نے پانی کی جگہ بوتل سے کیمیکل پی لیا اور دم توڑ گیا۔ رپوررٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کا نام سورپ جبکہ عمر 20 سال تھی ، وہ اپنے دوست کے ساتھ ٹرین میں مدھیا پردیش سے دہلی کا سفر کررہا تھا کہ اسی دوران دونوں نے گیم کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ سفر کٹ جائے۔

پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کا سر قلم کردیامزید پڑھیں: پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کا سر قلم کردیا

دونوں دوست گیم کھیل رہے تھے کہ اسی دوران سورپ کو پیاس لگی تو اُس نے بغیر دیکھے بیگ میں‌ پانی کی بوتل نکالنے کے لیے ہاتھ ڈالا مگر اُس کے ہاتھ کیمیکل کی بوتل لگی جو اُس نے نکالی اور گیم کھیلتے ہوئے پی گیا، بعد ازاں نوجوان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوئی اور ٹرین میں طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

دوست کا کہنا تھا کہ سورپ کو جب احساس ہوا کہ اُس نے پانی کی جگہ کیمیکل پی لیا تو وہ بھاگتا ہوا عملے کے پاس گیا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا، مگر ٹرین میں ڈاکٹر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے اُس کی تکلیف مزید بڑ گئی تھی اور دوسرا اسٹیشن آنے سے قبل ہی وہ دم توڑ گیا تھا۔

دوست نے بتایا کہ ’سورپ اپنی حالت پر بہت زیادہ پریشان تھا اور وہ غنودگی میں کہتا رہا کہ اگر بچ گیا تو آئندہ کبھی PUBG گیم نہیں کھیلے گا‘۔