دکانوں کے باہر نوپارکنگ بورڈ خلاف قانون قرار

1 تعبيرية اتوار 26 جنوری‬‮ 0202 - (سپہر 5 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

دکانوں کے باہر نوپارکنگ بورڈ خلاف قانون قرار ریاض: سعودی عرب میں دکانوں کے باہر نو پارکنگ بورڈ آویزاں کرنا خلاف قانون قرار دے دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب مشرقی ریجن میں بلدیہ ترجمان کے مطابق دکانوں کے باہر نو پارکنگ کے بورڈ آویزاں کرنا خلاف قانون ہے، بلدیہ کی جانب سے دکانوں کے باہر لگائے گئے بورڈ ہٹانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

عوامی پارکنگ پر نو پارکنگ کے بورڈز اتارنے کے لیے ریجنل بلدیہ کی جانب سےمہم کا آغاز کردیا گیا ہے، مشرقی ریجن میں بلدیہ کے ترجمان محمد الصفیان کے حوالے سے بتایا کہ بعض دکانوں اور مارکیٹ کے باہر کسٹمرز کے لیے مخصوص کے بورڈز لگائے جاتے ہیں جو غلط ہیں۔

عوامی مقامات پرپارکنگ کرنے سے منع کرنے پر ایک ہزار سے تین ہزار ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے، پارک کی جانیوالی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کو بھی ادا کیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دکانوں اور مارکیٹ کے باہر گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ کسی ایک کے لیے مخصوص نہیں بلکہ ہر شخص خالی جگہ پر گاڑی پارک کرسکتا ہے، سڑک پریا دکانوں کے سامنے خالی پارکنگ کےمقامات عوامی مقام تصور کیے جاتے ہیں۔

ان مقامات کو نجی ملکیت کے طور پر استعمال کرنا غلط ہے، اس پر ریجنل بلدیہ کی جانب سے کارروائی کی جاتی ہے۔

بلدیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق کسی بھی تجارتی مرکز کو اس وقت تک لائسنس جاری نہیں کیا جاتا جب تک وہ وہاں آنے والے صارفین کی گاڑیوں کے لیے عوامی پارکنگ کےع لاوہ پارکنگ کی جگہ فراہم نہیں کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مختلف مارکیٹوں یا دکانوں کے باہر گاڑی پارک کرنے والی عوامی فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے پر نو پارکنگ کے بورڈ آویزاں کردئیے جاتے ہیں۔