لیموں کا چھلکا بے شمار فوائد کا باعث

1098 تعبيرية بدھ 8 فروری‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 45 منٹ)

شیئر کریں:

لیموں کا چھلکا بے شمار فوائد کا باعث لیموں کے یوں تو بے شمار فوائد ہیں۔ یہ خاص طور پر گردوں اور جگر کی صفائی کے لیے بہترین ہیں۔ لیکن اگر لیموں کا صرف رس نکال کر استعمال کیا جائے تو ہم اس کے کئی فوائد سے محروم ہوسکتے ہیں۔ لیموں کو استعمال قبل اسے جما دینے سے اس کے فوائد تادیر محفوظ رہ سکتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں لیموں کے چھلکے اپنے اندر کیا فوائد رکھتے ہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے چھلکے میں اس کے گودے سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق: لیموں کا چھلکا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ کولیسٹرول میں کمی کرتا ہے۔ لیموں کا چھلکا کینسر سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ یہ جسم کے کئی اقسام کے انفیکشن کو ٹھیک کرتا ہے۔ لیموں کا چھلکا آنتوں سے نقصان دہ جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے۔ ماہرین کی تجویز ہے کہ لیمن جوس کے بجائے لیمن سموتھی کا استعمال زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس میں چھلکے بھی ملائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیموں کے باقاعدہ استعمال سے دمہ سے بچاؤ اور ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ بلڈ پریشر کی سطح کو بھی معمول کے مطابق رکھتا ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں