بھاری کمبل اوڑھ کر سونا ذہنی تناؤ کم کرنے میں معاون

1308 تعبيرية اتوار 26 فروری‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 64 منٹ)

شیئر کریں:

بھاری کمبل اوڑھ کر سونا ذہنی تناؤ کم کرنے میں معاون ماہرین کا کہنا ہے کہ رات میں سوتے ہوئے بھاری اور وزن دار کمبل اوڑھ کر سونا آپ کے ذہنی تناؤ میں کمی اور قوت مدافعت میں اضافہ کرسکتا ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ذہنی تناؤ اور قوت مدافعت کی ایک بڑی وجہ نیند کی کمی ہونا ہے۔ یہ آپ کی ذہنی و جسمانی کارکردگی میں کمی کر کے آپ کو تھکن اور سستی کا شکار بناتی ہے، جبکہ آپ کی فیصلہ سازی کی قوت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: نیند نہ آنے کی وجوہات ماہرین کا کہنا ہے کہ پرسکون نیند لانے کا ایک اہم ذریعہ بھاری اور وزن دار کمبل اوڑھ کر سونا بھی ہے۔ تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ جب ہمیں کوئی چیز معمولی سا چھوتی ہے تو یہ ہمارے اعصاب اور دماغ کو چوکنا کردیتی ہے کہ شاید کوئی خطرے کی بات ہے، گویا ہلکی پھلکی چار اوڑھ کر سونے کے دوران آپ کا دماغ جاگتا رہتا ہے۔ اس کے برعکس اگر آپ وزنی کمبل لپیٹ کر سوئیں تو یہ آپ کے دماغ اور اعصاب کو پرسکون کرے گا نتیجتاً آپ کو گہری اور پرسکون نیند آئے گی۔ گرم کمبل آپ کے جسم کو آرام دہ حالت میں لے آئے گا جس سے ذہنی تناؤ اور دماغی تھکن سمیت بے شمار پیچیدگیوں سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ طریقہ علاج ان افراد کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو بے چینی کا شکار یا منشیات کے عادی ہوں۔ سنہ 2012 میں کیے جانے والے ایک تحقیقی سروے کے مطابق بے چینی کا شکار مریضوں نے اس طریقہ علاج سے خاصا فائدہ حاصل کیا۔ یہ طریقہ علاج ان کے لیے ’ٹچ تھراپی‘ کی طرح کارآمد ثابت ہوا۔ مزید پڑھیں: پرسکون نیند کے لیے 5 غذائیں ماہرین طب نے واضح کیا کہ بھاری کمبل کو استعمال میں لاتے ہوئے پہلے اسے چیک کریں کہ آیا آپ اس کا وزن برداشت بھی کر سکتے ہیں یا نہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں بہت زیادہ وزن دار کمبل سوتے میں آپ کا دم گھونٹ دے۔ اسی طرح بچوں کے لیے نارمل اقسام کے کمبل ہی استعمال کیے جائیں اور بھاری بھرکم کمبلوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں