پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی

455 تعبيرية اتوار 18 مارچ‬‮ 8102 - (صبح 11 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل 2018 : کراچی کنگز آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آج کراچی کنگز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، جیتنے والی ٹیم فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا اور وہ دوسرے کوالیفائنگ میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔

خیال رہے کہ دوسرا کوالیفائنگ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 20 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے اور جیتنے والی ٹیم پہلے کوالیفائنگ کی ہارنے والی ٹیم سے 21 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوگی۔

یاد رہے کہ دوروز قبل پاکستان سپرلیگ کے انتہائی اہم اور بڑے میچ میں کراچی کنگز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

واضح رہے کہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، میچ کے موقع پر شاہراہ فیصل اور کارساز روڈ پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔