پی ایس ایل کےغیرملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد

298 تعبيرية منگل 20 مارچ‬‮ 8102 - (صبح 9 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل کےغیرملکی کھلاڑیوں کی لاہور آمد تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے غیرملکی کرکٹرز نجی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے لاہورایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

غیرملکی کھلاڑیوں کے لاہورایئرپورٹ پہنچنے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اورکھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔

پاکستان پہنچنے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شامل ہیں، غیرملکی کرکٹرز میں کراچی کنگز کے جوڈین لی، روی بوپارا، کولن انگرام، ٹائمل ملز، ڈیوڈویسی اور لینڈل سیمنزشامل ہیں۔

غیرملکی کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، ایون لوئس، رکی ویسلز، لیام ڈیواسن، کرس جارڈن، آندرے فلیچر شامل ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ کوچنگ اسٹاف میں مکی آرتھر، ویون رچرڈز، جولیئن فاؤنٹین شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دو ایلیمینیٹرز میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی اور فاتح ٹیم کل کراچی کنگز سے ٹکرائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اورایلیمینیٹرز میچز میں جیتنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل ہوگی۔