سندھ میں کرونا کے 408 نئے کیسز سامنے آگئے

1 تعبيرية بدھ 23 ستمبر‬‮ 0202 - (صبح 11 بجکر 04 منٹ)

شیئر کریں:

سندھ میں کرونا کے 408 نئے کیسز سامنے آگئے کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 42 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 408 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2 مریض انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے 408 کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 134845 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں آج کرونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا سے اموات کی تعداد 2471 ہوگئی، آج کرونا کے مزید 154 مریض صحتیاب ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 128964کرونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اسپتالوں میں 285 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 146 کی حالت تشویشناک ہے۔ صوبے میں اس وقت کرونا کے17 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے 8 مریض جاں بحق، اموات 6,432 ہوگئیںیہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا سے 8 مریض جاں بحق، اموات 6,432 ہوگئیں

خیال رہے کہ ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 432 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 532 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کرونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 7 ہزار 70 ہے، ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 93 ہزار 916 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔