کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان زخمی

1 تعبيرية بدھ 13 جنوری‬‮ 1202 - (شام 6 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چل گئی، نوجوان زخمی کراچی: شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو دوست ٹک ٹاک پر اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنارہے تھے، ٹک ٹاک بنانے کے دوران 20 سالہ سمیر سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں20 سالہ عبدالرحمان زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے گلشن معمار میں فلور ملز میں تعینات سیکیورٹی گارڈ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انور علی نامی گارڈ کے ہمراہ اس کا دوست بھی تھا جو ویڈیو شوٹ کررہا تھا، دوست نے گن لوڈ کرنے سے منع بھی کیا لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔