تحریک انصاف کا مریم نواز کے اشتہارات متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ

5 تعبيرية جمعرات 25 نومبر‬‮ 1202 - (صبح 8 بجکر 91 منٹ)

شیئر کریں:

تحریک انصاف کا مریم نواز کے اشتہارات متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ اسلام آباد : تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اشتہارات سے متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا اور سپریم کورٹ سے معاملے کے ازخود نوٹس کی بھی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اشتہارات سے متعلق بیان کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

اس سلسلے میں پارلیمانی سیکریٹری عالیہ حمزہ نے اسپیکرقومی اسمبلی اور وفاقی وزیراطلاعات کو خط لکھا ، جس میں عالیہ حمزہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات جاوید لطیف سے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ مریم صفدرکس حیثیت سے چینلزکواشتہارات دیتی تھیں؟ مریم نواز کی آڈیو ٹیپ سنگین مالی بے ضابطگیوں کااعتراف ہے۔

منظم طریقے سے بدنام زمانہ سیل نےصحافیوں کو خریدا ،رقوم تقسیم کیں، ن لیگ کی جانب سےمخالف صحافیوں،چینلزکوسزائیں دی گئیں، ناانصافی،انتقام ،میڈیاکی آزادی کی جنگ میں میڈیاکوبھی ساتھ دینا ہو گا۔

خط پی ٹی آئی رہنما نے استدعا کی کہ اعلیٰ عدلیہ کو بھی اس معاملےپر ازخود نوٹس لینا چاہیے۔