مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، چین، روس اور اسلامی ممالک سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ

1 تعبيرية جمعہ 23 اگست‬‮ 9102 - (دوپہر 3 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال، چین، روس اور اسلامی ممالک سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: وزیر  اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو سوشل اور نیشنل میڈیا پر کشمیر کاز  بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت کر دی.

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم کی زیرصدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں بھارت کےغیرآئینی اقدامات کے خلاف حکومتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اجلاس میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی اقدامات کوبھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا اور بھارتی اقدامات کے خلاف بین لاقوامی سطح پرمہم جاری رکھی جائےگی.

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارلیمانی وفود کو مختلف ممالک میں بھجوایا جائے گا، ساتھ ہی چین، روس اوراسلامی ممالک سے رابطے تیزکرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے.

اجلا س میں ندیم افضل چن اورفوادچوہدری نے بھی شرکت کی، البتہ وزیراعظم کےترجمان کی فوری تبدیلی پرکوئی پیش رفت نہیں ہوئی.

وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر سے ٹیلیفونک رابطہ کیاخیال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا.

وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کا امن بری طرح متاثر ہو رہا ہے