ہم نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا، بلاول بھٹو

1 تعبيرية جمعہ 23 اگست‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

ہم نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا، بلاول بھٹو شگر : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) متعارف کرایا، آج کے اور پی پی کے گزشتہ دور میں یہ فرق ہے کہ ہماری حکومت عوامی تھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دئیے۔

پیپلز پارٹی کے دور میں غریبوں کی فلاح وبہبود کے منصوبے شروع ہوئے، پی پی نے مہنگائی کے خاتمے کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) متعارف کرایا۔

آج کے اور پی پی کے گزشتہ دور میں یہ فرق ہے کہ ہماری حکومت عوامی تھی۔ پی پی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشیت تباہ ہوگئی، موجودہ حکومت عوام کا معاشی قتل کررہی ہے، حکومت ناکام ہوچکی ہے، ہم سب کو مل کران حکمرانوں کو گھربھیجنا ہے۔

عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا گیا اور ٹیکسوں کے انبار لگا دیئے گئے حکومت نے ٹیکسز کا طوفان برپا کیا ہوا ہے۔