بھارت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، ڈاکٹرعارف علوی

3 تعبيرية جمعہ 23 اگست‬‮ 9102 - (سپہر 5 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

بھارت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، ڈاکٹرعارف علوی اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، عالمی برادری بھارت کو غیر آئینی اقدامات سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں کینیڈین اور امریکین میڈیا کے ادارے وائس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بھارت سمجھتا ہے کہ اس کے اقدام سے بہتری ہوگی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔

مسئلہ کشمیرطویل عرصے کے بعد عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی خواہش دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے، یہ آگ خود بھارت کی سلامتی کو جلا کر راکھ کردے گی، عالمی برادری بھارت کو غیرآئینی اقدامات سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کے ساتھ مسئلہ کشمیر عالمی تنازع ماننے سے بھی انکاری ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسئلہ کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے، بھارت اندرونی معاملہ کہہ کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے، بھارت غیرآئینی اقدام واپس لے کرکشمیریوں کو مستقبل کا فیصلہ کرنے دے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے جعلی آپریشن کرسکتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے پاکستان جنگ چاہتا ہے نہ اس میں پہل کرے گا، لیکن اگر بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق استعمال کرے گا۔