ایڈورڈز کالج پشاور سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

3 تعبيرية جمعہ 8 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 2 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

ایڈورڈز کالج پشاور سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی تاریخی درس گاہ ایڈورڈز کالج پشاور کی پراپرٹی منتقل نہ کرنے اور عیسائی شناخت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈورڈز کالج کی موجودہ صورتحال سےمتعلق خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدارت گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے مشترکہ طور پر کی۔

اجلاس میں ایڈورڈز کالج سےمتعلق مختلف امورپراتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ایڈورڈزکالج کی عیسائی شناخت برقراررہےگی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ نیشنلائزیشن کےتحت ایڈورڈزکالج کی پراپرٹی کومنتقل نہیں کیاجائے گا اور ایڈورڈزکالج کی پراپرٹی عیسائی برادری کی ہی رہےگی۔

خصوصی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایڈورڈزکالج کاپرنسپل ہمیشہ عیسائی برادری سےہی ہوگا۔

واضح رہے کہ پہلے یہ خبریں گرم تھیں کہ ایڈورڈز کالج کو حکومتی تحویل میں لیا جارہا ہے جس کے بعد سے غیر یقینی کی فضا تھی تاہم اب حکومت نے دو ٹوک اور واضح فیصلہ کیا ہے کہ ایڈورڈز کالج کی پراپرٹی منتقل ہوگی اور نہ ہی عیسائی شناخت تبدیل کی جائے گی۔