کراچی، اساتذہ اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، پریس کلب پر جاری احتجاج ختم

3 تعبيرية جمعہ 8 نومبر‬‮ 9102 - (دوپہر 3 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

کراچی، اساتذہ اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، پریس کلب پر جاری احتجاج ختم کراچی: شہر قائد میں اساتذہ اور سندھ حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اساتذہ کی جانب سے پریس کلب پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اساتذہ اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اساتذہ نے پریس کلب پر جاری احتجاج ختم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 8 رکنی کمیٹی قائم کی گئی جو 30 دن میں فیصلہ کرے گی، کمیٹی میں حکومت کے 3 اور اساتذہ کے 5 نمائندے شامل ہیں، کمیٹی 15 نومبر کو عدالت میں بھی مشترکہ تجاویز پیش کرے گی۔

ڈی جی کالج ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، فنانشنل، لیگل اور سروسز معاملات کو سامنے رکھ کر اساتذہ کو ٹائم اسکیل دیا جائے گا۔

دوسری جانب سیکریٹری کالجز نے اساتذہ کو جلد ٹائم پے اسکیل پروموشن دینے کی یقین دہانی کرادی۔

سیکریٹری کالجز کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہونے سے محکمہ مزید پیشرفت نہیں کرسکتا ہے، رفیق بریڑو کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں طے ہوا ہے کہ اساتذہ، محکمہ مل کر معاملات حل کریں گے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ 15 نومبر کو پیشی پر لکھ کر دیں گے کے اپنا کیس واپس لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پریس کلب پر پروفیسر اور لیکچررز کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے جاری احتجاج پر پولیس ٹوٹ پڑی تھی اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا تھا۔