عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے روک دیا

1 تعبيرية جمعہ 8 نومبر‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 84 منٹ)

شیئر کریں:

عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے روک دیا اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق کسی قسم کی بیان بازی نی کی جائے، رہبر کمیٹی سے مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کیا جائے۔

یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے کہ سیاست کو صحت سے الگ رکھا جائے، نوازشریف کے ای سی ایل کا معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی آزادی اور ان کی خود مختاری پریقین رکھتے ہیں، اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملکی معیشت میں بھی استحکام آچکا ہے۔

آزادی مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی اور رہبر کمیٹی آزادی مارچ سے متعلق اپنا کام کررہی ہے، دھرنے والوں کا کوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے رہنماؤں کو مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو اجاگر کیا جائے۔