امریکا، چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

1 تعبيرية جمعہ 8 نومبر‬‮ 9102 - (سپہر 4 بجکر 85 منٹ)

شیئر کریں:

امریکا، چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سنگل انجن طیارہ ایس آر 22 گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت باپ اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ گھر پر موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا اور امدادی کارروائیوں کے بعد طیارے کے ملبے کو ہٹادیا گیا ہے۔

طیارے حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

عینی شاہد پادری مکاہ لاگ کا کہنا ہے کہ طیارہ فوتھل بائبل چرچ کی پارکنگ سے بالکل ہی نیچے آگیا تھا جس کی وجہ سے لوگ خوفزد ہوگئے تھے۔

مکاہ لاگ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک زور دار آواز سنائی دی، دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دینے لگے، یہ سارا منظر ہمارے لیے بہت خوفناک تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔