مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا ، بیرسٹرعلی ظفر

1 تعبيرية بدھ 13 نومبر‬‮ 9102 - (صبح 7 بجکر 0 منٹ)

شیئر کریں:

مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا ، بیرسٹرعلی ظفر اسلام آباد : بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں ، مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرعلی ظفر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کابینہ کاہوتا ہے، نوازشریف بیمارہیں تو سیکیورٹی جمع کرانی چاہیئے۔

بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ نوازشریف عدالت چلے جائیں۔

انھوں نے کہا مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے باہر جانے پر کوئی شرط نہیں لگائی ، آٹھ ہفتے مکمل ہونے پر مزید وقت دینےکی ذمہ داری بھی کابینہ پر ہے۔

گذشتہ روز بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عدالت ضمانت پر رہائی دے تو وہ شخص بیرون ملک جاسکتاہے، ہائی کورٹ نے واضح طور پر سزا معطل کر کے ضمانت دی ہے، کابینہ کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ نے کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔

مزید پڑھیں: کابینہ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی

انھوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ نے نوازشریف کی روانگی کے لئے نیب سے جواب مانگا ہے ، نواز شریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت دےچکی ہے ، عدالتی ریلیف کے بعد کابینہ کے مزید کسی ضمانت کا اختیار نہیں، میرےخیال میں شیورٹی سےمتعلق کوئی قانون موجودمیں نہیں، اس وقت معاملہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کاہے، پلی بارگین کا معاملہ ابھی زیربحث آنا ہی نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط کی منظوری دے دی گئی تھی، ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر جانے کے لئے سیکیورٹی بانڈز دینا ہوں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےصحت سےمتعلق ماضی میں بہت غلط بیانی کی، نوازشریف اب اصل میں بیمارہیں تولوگ ماننےکوتیارنہیں، یقینی بنایاجائےنوازشریف ٹرائل کاسامناکرنےواپس آئیں گے۔